شاردہ یونیورسٹی، ایک یادِماضی
شاردہ یونیورسٹی کی طرف چڑھائی چڑھتے ہوئے قدم بوجھل محسوس ہوتے تھے۔ پچھلے چار دنوں کے مسلسل پیدل سفر کی تھکاوٹ کا اثر ابھی آرام مانگتا تھا۔ جلکھڈ سے دواریاں تک رتی گلی جھیل کا شوق دن بھر چلنے کے لئے تیار تو کر دیتا تھا لیکن پتھریلے راستوں اور …