Haspang Se Aagey (ہسپنگ سے آگے)

Download Haspang se Aagey

A story of traveling and trekking from Islamabad to Gondogoro La in Hushe Valley, Baltistan. An inspiring guide with must to have information about the charms and challenges for trekkers in Baltistan region. Download the PDF format eBook.

ہم کمرتک برف میں دھنسے ہوئے تھے__
ہمارے کندھوں پر رک سیکوں کا وزن تھا__
شدیدتھکاوٹ اور برفانی ہواﺅں نے ہمارے رہے سہے اوسان بھی خطا کر دئےے تھے__
یاسر، عظیم اورچاروں پورٹر پتھروں اور برفوں کے اس لامحدود نشیب و فراز میں دور بہت ہی دور کہیں گم ہو چکے تھے اور ہم اس نقطہ انجماد سے کہیں نیچے کے درجہ حرارت میں چند ہی لمحوں میں شروع ہونے والی رات کے خیال کو ذہن سے جھٹلانے کی ناکام کوشش میں مصروف تھے__
چندسو میٹر کے فاصلے پر برف پوش لیلیٰ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ__ ہمارے سامنے کھڑی تھی اور اس شام کے سورج کی آخری کرنیں چوٹی کی تکون پر اب آہستہ آہستہ اوپر کی طرف سرکتی واضح نظر آرہی تھیں__
ہمیں اس گلیشئیر پر راستہ بھٹکے ہوئے تقریباً دو گھنٹے ہوچکے تھے اور ہر گزرتے لمحے کا احساس پہلی دفعہ شدت کے ساتھ ہورہا تھا۔
جب ہم اس جگہ پہنچے تھے تو اس چوٹی کی چمکدار بھوری دیواریں اور ڈھلوانوں پر جمی برفیںسورج کی سنہری دھوپ میں جگمگاتی تھیں__ اور اب جب کہ شام کی آخری ساعتیں نزدیک آتی تاریکیوں کا استقبال کر رہی تھیں، بلند ڈھلوانوں پر جمی برفیں نہایت تیزی سے سرمئی چاندی کی شکل اختیار کرتی جارہی تھیں__
مجھ سے چند ہی قدم کے فاصلے پر زاہداپنے وزنی ڈیل ڈول کے ساتھ برف میں دھنسا اپنی سٹک کو ادھر ادھر برف میں پیوست کر کے کچی برف کی گہرائی کا اندازہ بلکہ کسی پوشیدہ برفانی کھائی کے خطرے سے بچاﺅ کی کوشش کررہا تھا__
اگرچہ سانسوں کی آمدورفت منہ سے نکلنے والی بھاپ کی صورت میںہماری زندگی کا پتہ دے رہی تھی لیکن ہم دونوں بہت دیر سے خاموش اس برفانی سرزمین میں اپنی بے بسی کی تصویر بنے کھڑے تھے__ ہمارے ذہنوں میں زندگی میں پہلی مرتبہ مایوسی کے وہ خیالات سر ابھار رہے تھے جن سے پہلے ہم کبھی آشنا نہ ہوئے تھے__
اعصاب کو منجمدکردینے والے اس سکوت کو بالآخر زاہد نے توڑا__ اس نے اس یقینی برفانی موت سے نکلنے کی موہوم سی امید کا اظہار ایک سوال کی صورت میں کیا__
شاہ جی! سلیپنگ بیگ ہے؟ “___
اپنی اس حماقت کی شدت کو میں بہت دیر سے اپنے ذہن سے محو کرنے کو کوشش کررہا تھا کہ اپنے رک سیک کا وزن کم کرنے کے لیئے کیا سلیپنگ بیگ ہی پورٹرز کو دیا جانا ضروری تھا؟__
“نہیں” __
جواب یقینامایوس کن تھا لیکن کوئی اورجواب میرے پاس تھا بھی نہیں
صاف نظر آرہا تھا کہ گونڈوگورو گلیشئیرمیں دھنسے ہمارے بھوک اور تھکاوٹ سے نڈھال وجودزیادہ دیر اس اذیت ناک ٹھنڈ کا مقابلہ نہ کرسکیں گے۔

Download Haspang se Aagey